شیعہ سنی ،دونوں سچے عاشقان رسول ہیں، دہشت گردی کے ذریعے اِن کو ہراساں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،مقرین شرکاء ریلی عشق رسول

فیصل آباد (وائس آف ورلڈ نیوز) شیعہ سنی میں کوئی تنازعہ ہے نہ ہی آئندہ ہو گا ہم سب کے اکابرین نے مل کر پاکستان بنایا تھا اور اب ہم سب مل کر ہی اس کو بچائیں گے ۔ شیعہ سنی متحد اور منظم ہیں دونوں سچے اور پکے عاشقان رسول ہیں ۔شرپسند عناصر ملک میں انارکی کی فضا پیدا کرکے طاغوت اور سامراجی ایجنٹ کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں انہیں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دہشت گردی اور بدامنی کے ذریعے شیعہ سنی کو ہراساں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہمیں عشق رسول میں موت بھی قبول ہے ۔ارض پاک کی طرف میلی آنکھیں نکال دیں گے ۔ اسلام امن و آشتی بھائی چارے اور رواداری کا مذہب ہے ۔ مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کو حکومت فوری طور پر کیفر کردار پہنچا کر ملک کو پر امن اور شفاف بنائے ۔ ان خیالات کا اظہار پیر طریقیت سید سخی چن پیر بادشاہ نے ’’پیغام عشق رسول ‘‘ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئرمین تحریک عشق رسول پیر محمد افضل قادری ‘ سید ہدایت رسول شاہ ‘ سید سعید الحسن شاہ ‘ سید جلال الدین رومی ‘ سید محمد طیب شاہ گیلانی ‘ حاجی منیر احمد نورانی ‘ حاجی شمشاد علی ‘ مولانا مشتاق احمد ہاشمی ‘ مولانا محمد احمد یارسیالوی ‘ حسن مجتبی ‘ علامہ عابد قمر نورانی ‘ محمد عرفان حیدر قادری ‘ قاری لیاقت علی زاہد‘ محمد عدنان فاروق ‘ محمد اکرم میدانی ‘ محمد امین بٹ ‘ ڈاکٹر عاشق رحمانی ‘ محمد ارشاد قادری ‘ قاری محمد یوسف قادری ‘ محمد سہیل قادری‘ و دیگر ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔ شرکاء ریلی میں ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھتے جن پر ’’ آؤ ملک کر کام کریں عشق رسول عام کریں ‘‘ ’’ پھیلے ہر سو پھیلے گی عشق رسول کی خوشبو پھیلے گی ‘‘ ’’ پاکستان بنایا تھا اور پاکستان کو بچائیں گے ‘‘’’ اولیاء کا فیضان پاکستان پاکستان ‘‘۔ چیئرمین تحریک عشق رسول پیر افضل قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا کسی بھی دہشت گردی اور انتشار پسندی سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے ۔ جو لوگ دہشت گردی کرتے ہیں وہ ملک اور اسلام کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امن وسلامتی انسان دوستی اوربھائی چارہ دین رحمت مذہب اسلام کا بنیادی فلسفہ ہے اسلام نے امن کا نقیب بن کردنیامیں امن وسکون قائم کیاآج تکمیل انسانیت کی منزل میں سب سے بڑاسنگ راہ فتنہ فسادہے جوانسانیت کوتباہ وبربادکررہاہے لیکن مذہب اسلام نے اپنے سنہری اصولوں سے معاشرے اورانسانی سوسائٹی کومحبت اوربھائی چارے کاراستہ دیکھایاموجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیاسے ظلم وفسادشراوراستحصال کے خاتمہ کیلئے اسلامی تعلیمات پرعمل پیراہواجائے اسلامی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہی معاشرہ امن وسکون اوربھائی چارے کامرکزبن سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلسے جلوسوں میں کسی بھی طر ح کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہماری امن پالیسی اور حب الوطنی کو کسی صورت کمزوری مت سمجھا جائے۔رسول اکرم ﷺ کی ولادت مبارکہ کاجشن پورے جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں میلاد ریلیاں نکالی جائیں گی۔سرور دو عالم نور مجسم حضرت محمد ﷺ کے جشن ولادت کے موقع پر مسلمان چراغاں کریں ۔شرکاء ریلی نے اپنے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے ربیع الاول میں درود وسلام کی محافل قر ات و نعت اور محافل میلاد مصطفی ﷺمنعقد کی جائیں گی ۔

Pages - Menu