نئی حلقہ بندیوں پرمتحدہ کوشدیداعتراضات ہیں،صغیراحمد

کراچی(وائس آف ورلڈ نیوز)  متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرصغیر احمد نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلیے سندھ میں کی جانے والی نئی حلقہ بندیوں پرایم کیوایم کو شدیداعتراضات ہیں، مصیبت زدہ بلوچ عوام خودکو تنہانہ سمجھیں۔
الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جنھوں نے تمام ترمشکلات وپریشانیوں کے باوجودسب سے پہلے بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی بڑھ چڑھ کر مددکی اورکروڑوںروپے مالیت کاامدادی سامان متاثرین تک پہنچایا، انھوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی مددکیلیے دل کھول کر عطیات اور دیگرامدادی اشیاخدمت خلق فائونڈیشن میں جمع کرائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کی شام خدمت خلق فائونڈیشن میں بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی مددکیلیے قائم مرکزی ریلیف کیمپ میں میڈیا کے نمائندوں کوپریس بریفنگ اور بعدازاں میڈیاسے گفتگومیں کیا۔

رابطہ کمیٹی کے ارکان نے میڈیاکے نمائندوںکو خدمت خلق فائونڈیشن کے ویئرہائوس اورامدادی کیمپ کادورہ بھی کرایااورخدمت خلق فائونڈیشن کی جانب سے بلوچستان جانے والے امدادی سامان کامعائنہ کرایا، ڈاکٹرصغیر احمدنے کہاکہ سندھ حکومت نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیوایم کواعتماد میں نہیں لیا، اس معاملے پر ہم جمہوری طریقے سے آوازاٹھائیں گے، پریس بریفنگ میں انھوں نے کہاکہ حالیہ زلزلے سے بلوچستان آواران میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات ناقابل بیان ہیں۔ کسی بھی جگہ کوئی آفت آئے یا انسانی جانوں کا نقصان ہوتو قائد تحریک الطاف حسین واحدلیڈرہیں جنھوں نے مصیبت زدگان کوکبھی تنہا نہیں چھوڑا اوران کی ہرممکن مددکی،کسی اور لیڈریا جماعت نے اسطرح کام نہیں کیا جس طرح ایم کیوایم یا خدمت خلق فائونڈیشن کرتی ہے۔

Pages - Menu