فیصل آباد (وائس آف ورلڈ نیوز) شیعہ سنی میں کوئی تنازعہ ہے نہ ہی آئندہ ہو گا ہم سب کے اکابرین نے مل کر پاکستان بنایا تھا اور اب ہم سب مل کر ہی اس کو بچائیں گے ۔ شیعہ سنی متحد اور منظم ہیں دونوں سچے اور پکے عاشقان رسول ہیں ۔شرپسند عناصر ملک میں انارکی کی فضا پیدا کرکے طاغوت اور سامراجی ایجنٹ کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں انہیں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دہشت گردی اور بدامنی کے ذریعے شیعہ سنی کو ہراساں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہمیں عشق رسول میں موت بھی قبول ہے ۔ارض پاک کی طرف میلی آنکھیں نکال دیں گے ۔ اسلام امن و آشتی بھائی چارے اور رواداری کا مذہب ہے ۔ مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کو حکومت فوری طور پر کیفر کردار پہنچا کر ملک کو پر امن اور شفاف بنائے ۔ ان خیالات کا اظہار پیر طریقیت سید سخی چن پیر بادشاہ نے ’’پیغام عشق رسول ‘‘ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئرمین تحریک عشق رسول پیر محمد افضل قادری ‘ سید ہدایت رسول شاہ ‘ سید سعید الحسن شاہ ‘ سید جلال الدین رومی ‘ سید محمد طیب شاہ گیلانی ‘ حاجی منیر احمد نورانی ‘ حاجی شمشاد علی ‘ مولانا مشتاق احمد ہاشمی ‘ مولانا محمد احمد یارسیالوی ‘ حسن مجتبی ‘ علامہ عابد قمر نورانی ‘ محمد عرفان حیدر قادری ‘ قاری لیاقت علی زاہد‘ محمد عدنان فاروق ‘ محمد اکرم میدانی ‘ محمد امین بٹ ‘ ڈاکٹر عاشق رحمانی ‘ محمد ارشاد قادری ‘ قاری محمد یوسف قادری ‘ محمد سہیل قادری‘ و دیگر ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔ شرکاء ریلی میں ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھتے جن پر ’’ آؤ ملک کر کام کریں عشق رسول عام کریں ‘‘ ’’ پھیلے ہر سو پھیلے گی عشق رسول کی خوشبو پھیلے گی ‘‘ ’’ پاکستان بنایا تھا اور پاکستان کو بچائیں گے ‘‘’’ اولیاء کا فیضان پاکستان پاکستان ‘‘۔ چیئرمین تحریک عشق رسول پیر افضل قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا کسی بھی دہشت گردی اور انتشار پسندی سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے ۔ جو لوگ دہشت گردی کرتے ہیں وہ ملک اور اسلام کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امن وسلامتی انسان دوستی اوربھائی چارہ دین رحمت مذہب اسلام کا بنیادی فلسفہ ہے اسلام نے امن کا نقیب بن کردنیامیں امن وسکون قائم کیاآج تکمیل انسانیت کی منزل میں سب سے بڑاسنگ راہ فتنہ فسادہے جوانسانیت کوتباہ وبربادکررہاہے لیکن مذہب اسلام نے اپنے سنہری اصولوں سے معاشرے اورانسانی سوسائٹی کومحبت اوربھائی چارے کاراستہ دیکھایاموجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیاسے ظلم وفسادشراوراستحصال کے خاتمہ کیلئے اسلامی تعلیمات پرعمل پیراہواجائے اسلامی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہی معاشرہ امن وسکون اوربھائی چارے کامرکزبن سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلسے جلوسوں میں کسی بھی طر ح کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہماری امن پالیسی اور حب الوطنی کو کسی صورت کمزوری مت سمجھا جائے۔رسول اکرم ﷺ کی ولادت مبارکہ کاجشن پورے جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں میلاد ریلیاں نکالی جائیں گی۔سرور دو عالم نور مجسم حضرت محمد ﷺ کے جشن ولادت کے موقع پر مسلمان چراغاں کریں ۔شرکاء ریلی نے اپنے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے ربیع الاول میں درود وسلام کی محافل قر ات و نعت اور محافل میلاد مصطفی ﷺمنعقد کی جائیں گی ۔
کراچی(وائس آف ورلڈ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرصغیر احمد نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلیے سندھ میں کی جانے والی نئی حلقہ بندیوں پرایم کیوایم کو شدیداعتراضات ہیں، مصیبت زدہ بلوچ عوام خودکو تنہانہ سمجھیں۔
الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جنھوں نے تمام ترمشکلات وپریشانیوں کے باوجودسب سے پہلے بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی بڑھ چڑھ کر مددکی اورکروڑوںروپے مالیت کاامدادی سامان متاثرین تک پہنچایا، انھوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی مددکیلیے دل کھول کر عطیات اور دیگرامدادی اشیاخدمت خلق فائونڈیشن میں جمع کرائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کی شام خدمت خلق فائونڈیشن میں بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی مددکیلیے قائم مرکزی ریلیف کیمپ میں میڈیا کے نمائندوں کوپریس بریفنگ اور بعدازاں میڈیاسے گفتگومیں کیا۔
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے میڈیاکے نمائندوںکو خدمت خلق فائونڈیشن کے ویئرہائوس اورامدادی کیمپ کادورہ بھی کرایااورخدمت خلق فائونڈیشن کی جانب سے بلوچستان جانے والے امدادی سامان کامعائنہ کرایا، ڈاکٹرصغیر احمدنے کہاکہ سندھ حکومت نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیوایم کواعتماد میں نہیں لیا، اس معاملے پر ہم جمہوری طریقے سے آوازاٹھائیں گے، پریس بریفنگ میں انھوں نے کہاکہ حالیہ زلزلے سے بلوچستان آواران میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات ناقابل بیان ہیں۔ کسی بھی جگہ کوئی آفت آئے یا انسانی جانوں کا نقصان ہوتو قائد تحریک الطاف حسین واحدلیڈرہیں جنھوں نے مصیبت زدگان کوکبھی تنہا نہیں چھوڑا اوران کی ہرممکن مددکی،کسی اور لیڈریا جماعت نے اسطرح کام نہیں کیا جس طرح ایم کیوایم یا خدمت خلق فائونڈیشن کرتی ہے۔

اسلام آباد( وائس آف ورلڈ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کے مقاصد کچھ اور
ہیں اور نشانہ
معصوم افراد بن رہے ہیں، سانحہ پشاور کی ذمہ داری ایک گروہ نے قبول کی ہے لیکن وہ مشکوک ہے کیونکہ یہ گروپ ملک میں فعال نہیں۔
قومی اسمبلی میں سانحہ پشاور کے بارے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آل سینٹس چرچ کی سیکیورٹی کے لئے مقامی افراد کے علاوہ ایف سی اور پولیس کے دو دو اہلکار موجود تھے، کوہاٹی گیٹ میں گرجا گھر پر حملے کے لئے 2 خودکش وہاں پہنچے تھے پہلے بمبار نے لوگوں کے باہر جانے والے راستے پر خود کو اڑایا جس کے فوری بعد دوسرے دروازے سے ایک اور حملہ آور داخل ہوا اور اس نے اپنے آپ کو ہجوم میں اڑا دیا، دھماکے میں اب تک 80 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 137 افراد زخمی ہوئے۔ جن میں سے کئی افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد عوام میں بہت اشتعال تھا اس موقع پرمسیحی برادری کے رہنماؤں نے صبر کا درس دیا جو قابل تحسین ہے۔ ان کا صبر، کردار اور درس ہر پاکستانی کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہزاروں لوگ جمع ہوگئے ، اکثر تو اپنے پیاروں کی تلاش میں آئے تھے جبکہ کچھ لوگ ہمدردی اور اس انسانیت سوز واقعے پر اظہار یکجہتی کے لئے آئے تھے، اس قدر دھکم پیل میں بھی لیڈی ریڈنگ اسپتال کے عملے نے اپنی بھرپور خدمات سرانجام دیں، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اندوہناک واقعات میں یہی لوگ ہیرو بن کر ابھرتے ہیں ، وہ ثابت کرتے ہیں کہ مشکل وقت میں بھی پاکستانی قوم اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں۔
چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کو کسی انسانی فعل سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا،یہ سانحہ اقلیتوں کے ساتھ نہیں پوری قوم کے ساتھ پیش آیا، جس بےدرری سے مسیحی برادری کو نشانہ بنایا گیا اس کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں، روایتی مذمت سانحہ پشاور پر لاگو نہیں ہوتی، لیکن ہمیں مذمت بھی کرنی ہے اور صبر کا دامن بھی نہیں چھوڑنا، وفاقی حکومت زخمیوں کے علاج معالجے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کی بحالی کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی ، ملک بھر میں اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے قومی سطح پر لائحہ عمل بنایا جائے گا، اس سلسلے میں وفاقی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے معاملات کو دیکھے گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے ملک کے کسی بھی حصے میں جاتے ہیں تو وہاں سیاسی اختلاف کے باوجود ملکی مسائل پر ہم سیاست کے بجائے پاکستانی بن کر تبادلہ خیال کرتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم میں اس قدر سیاسی بلوغت آگئی ہے کہ ہم قومی معاملات پر سیاست سے بالاتر ہوکر سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اے پی سی اور سانحہ پشاور کو گڈ مڈ نہ کیا جائے ، ہمیں اس ملک کو ایسے لوگوں سے پاک کرنا ہے۔ اس واقعے کی ذمہ داری ایک گروپ نے قبول کی ہے لیکن وہ مشکوک ہے کیونکہ ذمہ داری قبول کرنے والا گروپ یہاں فعال نہیں۔ اس کے باوجود وہ یقین دلاتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث افراد کا پیچھا کیا جائے گا اور اللہ کو مننظور ہوا تو ان کو مقام عبرت تک پہنچائیں گے، اس کے علاوہ ہماری سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تمام تر پیش رفت سے ایوان کو بھی بھی آگاہ کریں گے